شاہ سلمان کا ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینیوں کو حج کرانے کا اعلان

May 20, 2025 | 14:14

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلخانہ کو اپنے ذاتی خرچ پر حج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان خادم حرمین شریفین کے مہمانانِ حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے تحت کیا گیا ہے، جس پر سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد عملدرآمد کر رہی ہے۔وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ سعودی عرب کی مسلسل حمایت اور اسلامی اخوت کی مضبوطی کی علامت ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلسطینی عازمین کو ان کے وطن سے روانگی سے لے کر واپسی تک تمام تر سفری، رہائشی اور عبادتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں