بیجنگ(این این آئی )چین نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان محصولات میں نمایاں کمی تجارتی ترقی اور عالمی اقتصادی بحالی کے لئے فائدہ مند ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ بات چین کے قومی ادارہ شماریات ( این بی ایس )کے ترجمان فو لنگھوئی نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی ماحول پیچیدہ اور سنگین ہے، یکطرفہ اور مقامی کاروباروں کو تحفظ دینے میں اضافہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کے لئے سنگین چیلنجز اور عالمی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے تاہم برابری کی بنیاد پر فائدے کے لئے بین الاقوامی تعاون کے رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ چین کا اوپننگ اپ کو وسعت دینے کا عزم مثبت ثابت ہوگا۔
امریکہ اورچین کے درمیان ٹیرف میں کمی فائدہ مند ہے،چینی ترجمان
May 20, 2025