تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے‘ علی نواز کی لاہور تعیناتی

May 20, 2025

لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض الحسن کو لاہور سے ملتان، علی نواز کو ملتان سے لاہور اور نعیم احمد کو گوجرانوالہ سے بہاولپور بھیج دیا گیا۔

مزیدخبریں