پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کی جائیدادیں منجمد کرنے اور ان کے خاندانوں کی مکمل جانچ پڑتال کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جائیدادیں فوری طور پر منجمد کی جائیں۔
خیبر پی کے: دہشتگردوں کے خلاف بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ
May 20, 2025