چترال، کیلاش قبیلے کا مذہبی اور ثقافتی تہوار چلم جوشی اختتام پذیر

May 20, 2025

 چترال(آئی این پی )چترال میں کیلاش قبیلے کا تین روزہ قدیم مذہبی اور ثقافتی تہوار چلم جوشی اپنی تمام تر رنگینیوں اور عقیدت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔چلم جوشی تہوار وادی کالاش کی تہذیب، خوشی، ہم آہنگی اور فطرت سے محبت کی علامت بن چکا ہے، جو ہر سال ہزاروں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔سالانہ چلم جوشی فیسٹول 13 سے 17 مئی 2025 تک وادی کیلاش کی تینوں خوبصورت وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر میں منایا گیا، تہوار کا آغاز رمبور وادی میں رسم ورواج سے ہوا۔

مزیدخبریں