لاہور (خبر نگار) پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے سیالکوٹ میں سابق انسپکٹر کے بہیمانہ تشدد سے کاشف کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت تفتیشی ٹیم کو طلب کر لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمے میں مزید الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا سیالکوٹ میں سابق انسپکٹر کے تشدد سے قتل کا نوٹس
May 20, 2025