اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آبادایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 26 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے دوران درج مقدمے میں اہم فیصلہ سنا دیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، جن میں انہوں نے ٹرائل کورٹ کے جرمانے اور دیگر عدالتی احکامات کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کی مقدمے کے دوبارہ ٹرائل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے، ٹرائل کورٹ کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بغیر اجازت احتجاج کرنے کے الزام میں تھانہ رمنا میں مقدمات درج کیے گئے تھے، جن پر قانونی کارروائی جاری ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو جزوی ریلیف ضرور ملا ہے، تاہم مقدمات کی کارروائی بدستور آگے بڑھے گی۔
26 نومبر احتجاج کیسں میں اہم فیصلہ ‘ ٹرائل کورٹ سے جرمانے کا حکم کالعدم
May 20, 2025