نوشہرہ ورکاں: اٹلی پلٹ شخص کی 2 بیٹیاں دن دہاڑے گھر میں قتل، ڈکیتی کا شبہ 

May 20, 2025

نوشہرہ ورکاں؍ گوجرانوالہ (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) دوران ڈکیتی دو سگی بہنیں گھر میں قتل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کڑیال روڈ پر واقع خان کالونی  اٹلی پلٹ پاکستانی نژاد شہری ذوالفقار کے گھر نامعلوم افراد نے گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے دو سگی بہنیں 22 سالہ انیلہ اور 19 سالہ تانیہ جاں بحق ہو گئیں۔ لڑکیوں کے والد ذوالفقار کے مطابق وہ صبح بنک سے 12 لاکھ روپے نکلوا کر لایا تھا اور بعد ازاں وہ اپنی بیوی کے ہمراہ بازار چلا گیا جس دوران نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 12 لاکھ روپے اور 3 ہزار یورو لوٹ لئے اور لڑکیوں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔ اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔

مزیدخبریں