راولاکوٹ(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے نواز شریف کو بھارت دوست لیڈر قرار دیتے کہا کہ کرتار باڈر کھول کر یہ تاثر دینا کہ مشرقی پنجاب اور ہمارے پنجاب کی ثقافت اور کلچر ایک ہے اس آڑ میں شریف برادران سٹیل ملز کا بزنس بڑھائیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا انہوں نے عرب حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے آج فلسطین سے کشمیر تک تباہی ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ نعیم الرحمن نے راولاکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ اب موقع ہے کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کی طرف پیش قدمی کا اعلان کرے تاکہ جموں کشمیر کو بھارت سے چھین کر پاکستان کا حصہ بنایا جا سکے جماعت اسلامی پاکستان کا بڑا واضع موقف ہے کہ ہمیں فارم 47کے ذریعہ بننے والی شہباز شریف اور زرداری کی حکومت جس طرح قبول نہیں اسی طرح ہم کشمیر پر امریکہ کے کسی مسلط کردہ فیصلہ کو بھی نہیں مانیں گے جنرل عاصم منیر نے مودی کو جو جواب دیا اس کے باعث کشمیر سے منی پور ناگا لینڈ تک تحریکیوں کو تقوعیت ملی ‘ بنگلادیش پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
اب موقع حکومت مقبوضہ کشمیر کی طرف پیش قدمی کا اعلان کرے: حافظ نعیم
May 20, 2025