لاہور+ فیصل آباد+کسووال (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) لاہور میں مختلف وجوہات پر ایک خاتون سمیت دو افراد، فیصل آباد میں نوجوان، کسووال میں لڑکی نے خودکشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے سگیاں میں گھریلو جھگڑے پر 35 سالہ نجمہ نے مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو اگ لگا کر خود سوزی کر لی تھی۔ میو ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں نشتر کالونی کے علاقے اعوان مارکیٹ میں ایک مسجد میں 21 سالہ عادل رانا نے گلے میں رسی سے پھندا لے کر خودکشی کر لی ہے۔ فیصل آباد میں غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات سے دلبرداشتہ مقبول آباد کے رہائشی عابد نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ تھانہ کسووال کی حدود 39 چودہ ایل میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکی سمرا بی بی نے خود کو گولی مار لی۔
لاہور، فیصل آباد، کسووال: 2 نوجوانوں، خاتون، لڑکی کی خود کشی
May 20, 2025