لاہور(نیوز رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی کی زیر صدارت اجلاس میں سول سروس اکیڈمی کے 52 ویں کامن کے ز یر تربیت افسروں کو محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب بارے بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے وفد کے اراکین کو بتایا کہ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمی بخاری کی سرپرستی میں محکمہ اطلاعات وثقافت اپنی زبان و ادب،فن وثقافت اور آرٹسٹوں،فنکاروں، رائیٹر کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن و کلچر محمد نواز گوندل، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر و دیگر افسر موجود تھے۔ایس او نعمان مجید نے دس رکنی وفد کو محکمہکے ماتحت تمام ادارہ جات بارے تفصیلی بریف کیا۔وفد اراکین کے اْمور سے متعلق استفسار پر انہیںبتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی قیادت میں پنجاب میں ادبی وثقافتی ترویج و ترقی کے میدان میں خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،صوبہ بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ کے پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر سول سروس اکیڈمی کی طرف سے قادر نوا زسے سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی کو سوونیئر دیاجبکہ وفد کے سربراہ کو سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے گلدستہ دیا گیا۔
محکمہ اطلاعات آرٹسٹوں‘فنکاروں‘ رائٹرز کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں :طاہررضاربانی
May 20, 2025