پاکستان جہاد میں کود پڑا‘ اللہ نے بڑی عزت عطا کی:اشرف جلالی

May 20, 2025

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جامعہ اسلامی نوریہ کے ختم بخاری شریف اور جلسہ دستار فضلیت کا انعقاد دربار میرج ہال میں کیا گیا، صدارت مفتی اعظم بلوچستان مفتی محمد حبیب احمد نقشبندی نے کی۔ نظامت  مختار احمد حبیبی اور حضرت مفتی محمد عبدالرزاق حبیبی نے کی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف جلالی نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھائی اور اجتماع عام سے خطاب کرتے کہا  نئے علماء کی جماعتیں تیار کرنے سے مدارس دینیہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کی کمر ٹوٹ جاتی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر جہاد میں کود پڑا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بڑی عزت عطا فرمائی ہے۔ جامعہ اسلامیہ نوریہ سے فارغ التحصیل 43 علماء کو جبہ دستار سے نوازا گیا، 36 حفاظ کرام کی دستار فضیلت کی گئی۔ اجتماع سے علامہ پیر غفران محمود سیالکوٹی، علامہ پیر محمد عبدالرشید اویسی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں