امت غزہ کی صورتحال پردل گرفتہ ،مسلم حکمرا ن بھی درد محسوس کریں :میاں جمیل 

May 20, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے جامعہ أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ غزہ کی صورتحال پردل گرفتہ ہے،مسلم حکمرا ن بھی  فلسطینیوں کا درد محسوس کریں ۔انہوں نے کہا کہ رب کائنات کے سامنے ہا تھ اٹھائے ہوئے غزہ کے مظلوم  نصرت  الٰہی کے منتظرہیں ،امت بھی اپنے رب کے حضورسربسجودہے مظلوم ،بے کس وبے بس فلسطینیوں کی آزمائش طویل ہوتی جارہی ہے ،جانوں کی قربانیاں دیتے تھک گئے ہیں ،جنازوں کو کندھے دینے والے بھی کم پڑگئے ہیں ،ایسے حالات میں رب کائنات کے سوا کوئی محافظ ومددگارنہیں ۔دنیاکے نام نہاد منصف بھی آنکھیں کھولیں۔غزہ پراسرائیلی مظالم کو دیکھیں ۔ظالم اسرائیل کا ہاتھ توڑنے کے لیے کوئی تواٹھے ۔

مزیدخبریں