لاہور(کلچرل رپورٹر) دربار حضرت یعقوب شاہ زنجانی ہم کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی ''پاک فوج زندہ باد کانفرنس'' سے خطاب کرتے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی سپر پاور نہیں۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک فوج کے شیر دل سپاہیوں نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔پیر سید ادریس شاہ زنجانی کا کہنا تھا کہ جب اللہ کی مدد آن پہنچی تو بھارتی فوج، اسرائیل کے ڈراؤن اور فرانس کے رافیل سب فیل ہوگئے۔پیر ادریس شاہ زنجانی نے ملکی سلامتی، استحکام، ترقی، افواج پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔
اللہ کی مدد پہنچنے پر رافیل فیل ہوگئے:ادریس شاہ زنجانی
May 20, 2025