پی آئی ٹی بی کی مائنز ایپ سے 3868 معدنی ذخائر کی جیو ٹیگنگ ہوچکی 

May 20, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر)پی آئی ٹی بی کی محکمہ معدنیات پنجاب کیلئے وضع کردہ چیف انسپکٹریٹ آف مائنز ایپ کے ذریعے اکتوبر 2021 سے اب تک 3868 معدنی ذخائر کی جیو ٹیگنگ کی جا چکی ہے جبکہ 6 مختلف ریجنز میں 10 انسپکٹرز کی جانب سے اگست 2023 سے اب تک 2416 انسپیکشنز کی جا چکی ہیں۔ پی آئی ٹی بی نے محکمہ معدنیات کو تمام معدنی کانوں کی جگہوں کو ڈیجیٹائز کرنے اور موبائل فون کے ذریعے پیپر لیس ماحول میں معائنہ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ سسٹم معدنی کان پر موجود ایمرجنسی ریسکیو آلات کی موجودگی کو ٹریک کرنے میں بھی محکمہ کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا اس نظام کے ذریعے کان کنی کو مزید آسان اور ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے جبکہ کان کنی قوانین کی خلاف ورزیوں کی آن لائن نگرانی جا ری ہے۔ محکمہ کو ایپ کی مدد سے حادثات کی بروقت اطلاع دینے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

مزیدخبریں