پہلی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے جلانے والا سفاک شوہر دوسری بیگم سمیت گرفتار 

May 20, 2025

لاہور(نامہ نگار)چوکی سگیاں پولیس نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد آگ لگا کر جلانے والا سفاک شوہر اور اس کی دوسری بیوی کوگرفتار کر لیا ہے۔ چوکی سگیاں پولیس نے پہلی بیوی کو قتل کرنے والے میاں کو اس کی دوسری بیوی سمیت گرفتار کر لیاہے۔ ملزم نذیرکی 20 سال قبل مقتولہ نجمہ سے شادی ہوئی تھی جس سے دو بیٹے تھے۔ ملزم نذیر 3 سال قبل دوسری شادی کر کے نئی بیوی کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہ رہا تھا۔ پہلی بیوی نجمہ سے گھریلو ناچاقی پر ملزم نذیر نے اپنی پہلی بیوی نجمہ کو بے دردی سے گلہ دبا کر قتل کیااور نعش کو جلا کر فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نامزد ملزمان نذیر اور اس کی دوسری  بیوی کو سرگودھا سے گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

مزیدخبریں