سٹرٹیجک کمیونیکیشن میں تعاون برطانیہ کیساتھ تعلقات کو وسعت دے گا:ابوذرشاد 

May 20, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر)برطانیہ کی گورنمنٹ کمیونیکیشن سروس انٹرنیشنل اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے 7رکنی وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، مقصد باہمی تجارتی و معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال اور حکومتی سطح پر مؤثر کمیونیکیشن کے ذریعے تجارت اور معاشی ترقی کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملیوں پر غور کرنا تھا۔ وفد کی قیادت ہیڈ آف کمیونیکیشن جیسی بیہم کررہی تھیں، کمیونیکیشن منیجر بینجمن ڈرسٹن ،ڈی جی ٹی ڈیپ رافعہ سید ‘صدر لاہور چیمبر میاں ابوزر شاد‘انجینئر خالد عثمان نے خطاب کیا۔ٹی ڈیپ  نے پاکستان ٹریڈ پورٹل پر پریزنٹیشن دی ۔صدر لاہور چیمبرنے کہاپاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور سٹریٹجک کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون سے ان تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں