ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کی منظوری قابل مذمت :پاکستان ٹیکس بار لاہورچیپٹر

May 20, 2025

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار لاہور چیپٹر کے سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہربشیر مغل،صولت ستار ملک اورجوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر شاہ نے ٹیکس بارز اور تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے کہا کہ چیمبرز ، تاجر تنظیموں ، ایسوسی ایشنز اورٹیکس بارز کے شدید احتجاج کے باوجود ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کی قومی اسمبلی سے منظوری لینا قابل مذمت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایف بی آر کی سولو فلائٹ پالیسیاں ٹیکس دہندگان اور عوام میں تشویش کا باعث ہیں ، ایس آر اوز اور آرڈیننسز کے ذریعے اداروں کو لا محدود اختیارات دئیے جارہے ہیں جس کے ٹیکس محصولات کے اہداف کی وصولی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی سہ ماہی کارگردگی کی رپورٹ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہونی چاہیے ،ایف بی آر میںاصلاحات کا عمل بلا تعطل جاری رہنا چاہیے۔

مزیدخبریں