گوجرانوالہ:ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنیوالے نوجوان کو فائر مار کر زخمی کردیا

May 20, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سیٹلائٹ ٹائون میں ڈاکوئوں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنیوالے نوجوان کو فائر مار کر زخمی کردیا،واردات کر نیوالے ڈاکو اپنا موبائل چھوڑ کر فرار ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ میں واقع خواجہ گرائونڈ کے سامنے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے دو نوجوانوں کو لوٹنے کی کوشش کی اس دوران ایک نوجوان نے ڈاکو کو پکڑلیا جسے چھڑانے کیلئے ڈاکو کے ساتھی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا اور ڈاکو اپنے ساتھی کو چھڑا کر فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں