گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ٹیچنگ ہسپتال میں کام کرنے والے ایک جعلی اہلکار کی جانب سے سرکاری ادویات اور سامان چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی پروجیکٹ منیجر کیپٹن (ر) محمد صدیق نے تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کروا دیا ایم ایس ڈاکٹر عتیق احمد نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ جعلی اہلکار عدنان علی نے گزشتہ شب نائٹ شفٹ کے دوران قیمتی سامان چوری کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق عدنان علی ایک یونٹ سیٹ اور امپریشن میں استعمال ہونے والی گیس پائپنگ ہسپتال سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ ملازم کے خلاف پہلے بھی متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں،اس بار پکڑے جانے پر اس نے خود چوری کی کوشش کا اعتراف بھی کر لیا،شکایت میں کہا گیا ہے کہ عدنان علی سرکاری املاک کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا تھا،ایم ایس ڈاکٹر عتیق احمد اطلاع ملنے پر فوری طور پر ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں پہنچ گئے انہوں نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،بتایا گیا ہے کہ ملزم عدنان علی ہسپتال کا ملازم نہیں مگر وہ جعلی ملازم بن کر کام کر رہا تھا جس کا ایم ایس نے سخت نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔
گوجرانوالہ : ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات و سامان چوری کرنیوالے کیخلا ف مقدمہ
May 20, 2025