گوجرانوالہ پریس کلب کے  انتخابات 4 جون ہوں گے 

May 20, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کی تاریخ میں پہلی بار گوجرانوالہ پریس کلب کے باقاعدہ انتخابات کا اعلان کردیا گیا، انتخابات 4 جون کو ہوں گے تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے گوجرانوالہ پریس کلب کے امور کیلئے دس رکنی کئیرٹیکر/نگران کمیٹی مقرر کی گئی تھی جس کا کنوینئر ڈپٹی کمشنر کو مقرر کیا گیا۔میٹی کے 10میں سے سات ارکان نے اتفاق رائے سے گوجرانوالہ پریس کلب کے الیکشن 2025کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی منظوری دی جس کا چیئرمین /کنونیئر احتشام شامی جبکہ ممبران الیکشن کمیشن چودھری یاسر جٹ اور محمد عظیم گجر کو مقرر کیا گیا، نگران کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کے انعقاد کے تمام امور اور فیصلہ جات کرنے کا اختیار دے دیا اور پریس کلب کے ووٹرز کی مکمل لسٹ حوالے کردی گئی ۔



مزیدخبریں