قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) بجلی چوروں کا واپڈا اہلکار پر تشدد، میٹر چھین لیا، مقدمہ درج،کھبیکے کا عبدالصبور اپنے ڈیرے کی چھت سے گزرنے والی بجلی کی مین لائنوں میں کنڈے ڈال کر بجلی چوری کر رہا تھا شکایت ملنے پر گیپکو سب ڈویژن قلعہ دیدار سنگھ کے میٹر انسپکٹر نے کنکشن منقطع کر کے میٹر اور کیبل قبضے میں لے لئے ،جس پر صارف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اہلکار کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قبضے میں لیا گیا میٹر کیبل اور دیگر فائلز بھی چھین لیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
قلعہ دیدار سنگھ:بجلی چوروں کا گیپکو اہلکار پر تشدد، مقدمہ
May 20, 2025