مسلم ممالک کا اتحاد اسرائیلی دہشت گردی روک سکتا ہے:سرفراز تارڑ

May 20, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اسرائیلی مظالم کے خلاف موثر سفارتی حکمت عملی اختیار کرے،مسلم ممالک کا اتحاد ہی اسرائیلی دہشت گردی روک سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی ،حافظ عدیل عارف،قاری رفیع الرحمان قادری اور علامہ محمد عمر صدیقی نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں