کامونکی:ٹریفک حادثہ میں زخمی  ہونے والی معمر خاتون چل بسی 

May 20, 2025

کامونکی(نمائندہ خصوصی)ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی معمر خاتون شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئیں،بتایا گیاہے کہ گذشتہ روزمحلہ فیصل ٹاؤن کی رہائشی اسی سالہ خاتون کو جی ٹی روڈ پر ایک تیز رفتار نامعلوم کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں ڈرائیورکار سمیت موقعہ سے فرار ہوگیا،حادثے کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔سٹی پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیورکی تلاش کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے تفتیش شروع کردی ہے۔اہل خانہ اورمقامی لوگوں نے مطالبہ کیاہے کہ موٹر وے پولیس شہری آبادی میں سپیڈ لیمنٹ قوانین کی سختی سے پابندی کروائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے دلخراش واقعات سے بچاجاسکے۔

مزیدخبریں