حافظ آباد:پولیس نے 13 سالہ بچی کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا 

May 20, 2025

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) تھانہ سٹی پولیس نے 13 سالہ بچی مہک فاطمہ کو عارف والا، ضلع پاکپتن سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اس کی 13 سالہ بیٹی مہک فاطمہ گھر سے سائنس کی کتاب لینے بازار گئی تھی جو نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں اغواء ہو گئی۔ ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی حافظ آباد کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی ۔ ٹیم نے مہک فاطمہ کو عارف والا، ضلع پاکپتن سے بازیاب کروا کر بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ 

مزیدخبریں