آپریشن بنیا ن مرصوص میں حصہ لینے والے پاک فوج کے غازی لارنس حوالدار ندیم حسن کا سوہدرہ پہنچنے پر والہانہ استقبال

May 20, 2025

سوہدرہ (نامہ نگار)بھارت کیخلاف اپریشن بنیا ن مرصوص میں حصہ لینے والے پاک فوج کے غازی لارنس حوالدار ندیم حسن کا سوہدرہ پہنچنے پر سہولت بازار کے چیف ایگزیکٹو ملک شہباز علی اور اسکے ساتھیوں نے والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کیں ۔ اس موقع پر خالد جاوید بٹ، ماسٹر عبد الحمید راجپوت، پروفسیر قمر حمید، محمد ارشاد، حمزہ احمد، محمد اشرف، عامر خاں، چوہدری شوکت چیمہ محمد اکبر اور محمد افتخار کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

مزیدخبریں