شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ناظم رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی کردار کشی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی پارٹی قیادت سابق لیگی ایم این اے کے حالیہ بیانات کا نوٹس لیکر ان کیخلاف فوری کاروائی کی جائیں کیونکہ انکے بیانات سے پارٹی کارکنوں میں شدید اشتعال اور غم و غصہ پایا جارہا ہے حالیہ انتخابات میں مذکورہ سابق ایم این اے کوشکست انکی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی ہے جس کا بدلہ وہ پارٹی قیادت پر الزامات لگا کر لینے کی کوشش کررہے ہیں 28 مئی کو شیخوپورہ میں یوم تکبیر کے موقع پر رانا تنویر حسین کی قیادت میں بڑے جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ناظم قلب حسین بھٹی اور چوہدری یٰسین گادی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔
رانا تنویر کی کردار کشی برداشت نہیں کی جائیگی: رانا ممتاز محمود
May 20, 2025