انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ

May 20, 2025

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز بی اے ناصر نے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا اس موقع پر زیر تربیت افسروں اور اہلکاروںسے ملاقاتیں کی، بارک اور کنٹین کا دورہ کیا،شہدائے کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ ایس پی امداد اللہ شاہد ودیگربھی ہمراہ تھے اس موقع پر خطاب کرتے آئی جی موٹروے بی اے ناصر نے کہاکہ موٹروے پولیس کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ایماندار ،فرض شناس اور عوام دوست افسروں اور اہلکاروں کی وجہ سے موٹروے پولیس کو دنیا بھر میںقدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اس عمل کی بنیادی وجہ پولیس ٹریننگ سینٹر ہے جہاں سے یہ فورس ٹریننگ حاصل کررہی ہے ۔

مزیدخبریں