شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، جس نے اپنے پروفیشنل ازم کا لوہا منوایا ہے، دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد ملک بھارت کا غرور خاک میں ملایااور بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا،پوری دنیا نے پاک افواج کی بہادری اور جرات کو دیکھا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں پاک افواج نے جس طرح دشمن کے حملے کا جواب دیا اس سے پاکستان کو فتح نصیب ہوئی ۔ جس پر ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بھارت نے پہلگام فالس فیلنگ آپریشن کا بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا:منیر قمر واہگہ
May 20, 2025