برطانیہ میں مکانات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان

May 20, 2025 | 00:37

ویب ڈیسک

برطانیہ میں مکانات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رحجان برقرار ہے اور لگاتار دوسرے مہینے ریکارڈ اضافے کے بعد مئی میں اوسط مکان کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ تک جا پہنچی ہے۔

پراپرٹی ویب سائٹ رائٹ موو کے مطابق مکانات کی قیمتوں میں مئی تک ہر ماہ 2 ہزار 335 پاؤنڈ کے اضافے کے بعد مئی میں اوسط مکان کی طلب کی جانے والی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 517 پاؤنڈ ہوگئی ہے۔

رائٹ موو کے مطابق اپریل سے اسٹمپ ڈیوٹی میں اضافے کے سبب گزشتہ برس اپریل کے مقابلے میں اس سال اپریل میں مکانات کی طلب میں صفر اعشاریہ 4 فیصد کمی نظر آئی لیکن مئی میں مارکیٹ دوبارہ سرگرم ہوگئی۔

نئے خریدار بینک آف انگلینڈ کے مئی میں شرح سود سے متعلق فیصلے کا انتظار بھی کر رہے ہیں، وی سائٹ کے مطابق مکانات کی خریداری کی شرح سود کے تعین سے بھی مشروط ہوگی

مزیدخبریں