عمران خان کے مریم نواز کے لیے بیان پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا ردعمل

اسلام آباد:آج تحریک انصاف کے ملتان جلسے میں سابق وزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے بیان پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ "عمران نیازی مریم نواز کیخلاف اپنی بدزبانی سے شائستگی، اقدار اور برداشت کی تمام حدیں عبور کر چکا ہے-یہ عمران کی ذہنی پستی اور بے غیرتی کی عکاس ہے اور ناقابل برداشت ہے-عمران نیازی نے پاکستان کی ہر بیٹی کی توہین کی ہے-اگر معافی نہیں مانگتا تو قانون کو حرکت میں آنا چائیے-بہت ہو گیا!""
عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں بیان پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی مذمت کی ہے۔