دو تہائی اکثریت سے عمران خان کو جتوائیں گے تو پھر ہی جنوبی پنجاب کا صوبہ بن سکے گا:شاہ محمود قریشی کا ملتان جلسے سے خطاب
ملتان:سابق وزیر کارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ ہم جنوبی پنجاب صوبہ چاہتے ہیں۔ملتان جلسے میں خطاب کرت ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ دو تہائی اکثریت سے عمران خان کو جتوائیں گے تو پھر ہی جنوبی پنجاب کا صوبہ بن سکے گا ہمیں سیکرٹیریٹ نہیں صوبہ چاہئے۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ گیلانی نے جنوبی پنجاب کے لئے کوئی کام نہیں کیا صرف مال بنایا۔بولے الیکشن کے بعد وزیروں کے لئے ایک اور لائن لگ جائے گی۔ہم جنوبی پنجاب کا صوبہ اس لئے مانگتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔کہا پی پی کا دور آیا تو جنوبی پنجاب کو کچھ نہیں دیا گیا۔