جس نے پلان بنایا تھا وہ سمجھا تھا کہ عمران خان گھر بیٹھ جائے گا:شیخ رشید
ملتان:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل وزیر اعظم شہباز شریف پر فرد جرم لگ سکتی ہے۔ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قوم عمران خان کو انقلابی لیدر کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے جس نے پلان بنایا تھا اس نے سمجھا تھا کہ عمران گھر بیٹھ جائے گا عمران خان تم سب کو گھر بھیجے گا،کہا ثابت کروں گا کہ اگر میری جان بھی عمران خان کے لیے جاتی ہے تو جائے۔میں نے عمران خان کو کہا تھا کہ اسمطبلیاں تحلیل کرو اور ملک میں ایمرجنسی لگادو۔پنجاب کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بولے کہ عمران سے درخواست کرتا ہوں کہ پنجاب میں گورنر راج نافذ کریں۔مزید کہا کہ۔عمران خان حکم کرے تو اسی اسمبلی سے وزیر اعظم بنواسکتا ہوں صرف ایک ووٹ کا فرق ہے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس وقت دو وزیر اعظم،دو وزیر خزانہ ہیں۔اسلام آباد احتجاج کال کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ آج تاریخ کا حصہ بننے جارہا ہوں آج عمران خان اسلام آباد کال کا اعلان کریں گے۔