راجہ ریاض بطور اپوزیشن لیڈر منظور،نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن راجہ ریاض کی ایوان میں بطور اپوزیشن لیڈر منظوری دے دی راجہ ریاض کو17 ممبران کی جانب سے حمایت حاصل تھی جس کے بعد ان کی تقرری کی منظوری دی گئی۔قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی کے راجہ ریاض احمد اور جی ڈی اے کے غوث بخش خان مہر نے اپنی درخواستیں جمع کروائیں تھیں۔راجہ ریاض کا بطور قائد حزب اختلاف منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔