وزیر اعظم کا سولر انرجی پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس فوری واپس لینے کا اعلان
کراچی: وزیراعظم شہبازشریف نے سولر انرجی پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس فوری واپس لینے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں ایوان صنعت و تجارت میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سولرانرجی پر جو 17 فیصد سیلزٹیکس لگا ہےاس کو فوری واپس لیں کہا مفتاح اسماعیل صاحب آپ اعلان کریں فوری سولرپرٹیکس واپس لیں۔وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوائے کہا کہ پی ٹی آئی ساڑھے 3 سال میں سولرانرجی پر جانے کے اقدامات کرتی توسلیوٹ کرتا ساڑھے3سال ایک دھیلے کی سبسڈی نہیں دی آخری ماہ میں سبسڈی کی بھرمار کر گئے ہمیں سولر اور ونڈپاور پر تیزی سے آگے بڑھنا ہو گا۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان تیل گیس پر 20 ارب ڈالر خرچ کرنےکا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں متبادل توانائی سولرانرجی کی طرف جانا ہو گا پاکستان کو گرین انرجی کی طرف جانا ہو گا۔