سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا جواب حکومت پاکستان دے گی:مریم اورنگزیب
اسلام آباد:وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا جواب حکومت پاکستان دے گی،جتنی بھی تقرریاں ہورہی ہیں وہ حکومت کا استحقاق ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا جواب حکومت پاکستان دےگی، جتنی بھی تقرریاں ہورہی ہیں وہ حکومت کا استحقاق ہے۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ سپریم کورٹ نے جو سوالات پوچھے ہیں، حکومت مفصل جواب دے گی، ایگزیکٹیو نے حکومتی ادارے چلانے ہیں،کوئی بھی ایسی چیز نہیں ہوئی جو قانون کے خلاف ہو۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ایک شخص کی انا نےسب کو نظر انداز کردیا،اس میں دہشت گردی سمیت پانی کا مسئلہ اور پولیو کا مسئلہ بھی شامل ہے۔اس شخص کی جانب سے سب اکائیوں کو نظرانداز کیا گیا۔سابقہ حکومت پر تنقید کرتےہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 126 دن کا دھرنا دیا،4 سال کرسی پربھی رہ کردھرنا ہی دیا تھا،تحریک انصاف نے سیاسی مقاصد کے لیےملکی معیشت تباہ کردی۔ وزیراطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھرنا پی ٹی آئی کا مقدر اور ہمارا مقدرعوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔