وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے پاس 177 اراکین کے ساتھ اکثریت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے الیکشن کمیشن آاف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے سے پنجاب میں اتحادی جماعتوں کی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ جو لوگ 4 سال اقتدار میں مسلط رہے، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجائی۔ان کا کہنا تھا کہ 4 سال اقتدار پر مسلط رہ کر سیاسی مخالفین اور میڈیا کی آواز بندی کرکے جس طرح کی نالائقی اور چوری کا بازار گرم رکھا وہ پاکستان کے عوام کے سامنے ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38