عمران خان اور عامر لیاقت میں کیا مشترک ہے؟
لاہور:اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے سابق وزیراعظم عمران خان اور عامر لیاقت کی بہت سی باتیں ملتی ہیں کیونکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی تو عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ان کی تیسری طلاق کے پیچھے بھی سازش کا ہاتھ ہے۔عفت عمر نے کہا کہ عامر لیاقت نے اپنی گفتگو میں مذہب کارڈ، مہاجر کارڈ کا اور لفظ سازش کا استعمال کیا، کیوں کہ انہیں پتا ہے کہ بیمار سماج کی نبض کیسے پکڑنی ہے۔ویڈیو میں عفت عمر نے سوال کیا کہ آخر کب عمران خان اور عامر لیاقت جیسے کردار اپنی عیاری، موقع پرستی اور نکما پن چھپانے کے لیے سماج کے ان طبقوں کا استعمال کریں گے جو گورننس کے بجائے غیرت پکارتے ہیں۔