لاہور: مہنگائی سے پسے عوام کے لیے بری خبر آئی ہے۔بجلی 4 روپے پانچ پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔رپورٹ کے مطابق اپریل میں 13 ارب 55 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10 روپے 66 پیسے فی یونٹ رہی۔ اپریل کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں پانی سے 18.55 فیصد کوئلے سے 16.74 اور فرنس آئل سے 12.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے پیدا ہونے والے بجلی کی فی یونٹ لاگت 28 روپے پیسے فی یونٹ رہی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024