
وزیراعظم شہباز شریف کا آج (جمعہ کو) کراچی کا دورہ کریں گئے۔ جہاں وہ نیوی کی تقریب میں شرکت کرینگے۔دورہ کراچی میں وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوگی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم کے دورے کے موقع پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی خصوصی اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔