Waqt News
Saturday | June 25, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل
  • وزیراعظم کا دورہ گوادر: گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل جولائی 2023 تک کرنے کی ہدایات
  • ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے
  • معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری انتقال کرگئے
  • عامر لیاقت کی خالی نشست کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ،کتنے امیدوار میدان میں اتریں گے؟

بابری مسجد کے بعد اب شاہی عید گاہ  بھی بھارتی جنونیت کا شکار 

May 20, 2022 7:08 AM, May 20, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کو مندر قرار دے دیا اور اترپردیش کے شہر متھرا کی عدالت میں شاہی عید گاہ مسجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ہندو انتہاپسند وکیلوں کے گروپ کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متھرا عیدگاہ مسجد اصل میں مندر اور ہندوؤں کے دیوتا کرشن کی جائے پیدائش ہے۔ مسجد میں نماز کی ادائیگی پر فوری اور مستقل پابندی لگائی جائے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں انتہا پسند ہندوئوں کے مزار کے باہر بت نصب کرنے کی کوشش پر حالات کشیدہ ہو گئے۔ بھارت کا مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ چہرہ تو روزاول سے ہی عیاں ہے جس کا ہر دور حکومت میں کھل کر مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور حکومت میں نریندر مودی اور ان کی پروردہ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے مسلمانوں سمیت بھارت میں موجود تمام اقلیتوں کے خلاف جو جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے اس سے پوری دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارت میں صرف مسلمان ہی نہیں، اب ان کی عبادت گاہیں اوران کی تاریخی عمارتیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ایودھیا میں وشوا ہندو پریشد کے حامیوں کی جانب سے 1992ء میں بابری مسجد کو رام کی جائے پیدائش کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے شہید کرکے وہاں رام مندر تعمیر کیا گیا، مسلمانوں نے جب اس تعمیر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تو بھارتی عدالت نے ہندوئوں کے حق میں ہی فیصلہ صادر کیا۔ اوراب شاہی عیدگاہ مسجد کو بھی مندر قرار دے دیا گیا اور وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی۔ اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں سمیت کسی بھی مقدس مقام یا تاریخی عمارت کے محفوظ ہونے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔ بیشتر عبادت گاہوں کے بارے میں شدت پسند ہندوئوں نے دعویٰ کرناشروع کر دیا ہے کہ یہاں پہلے مندر آباد تھے جنہیں مسمار کرکے مسلمانوں نے اپنی عبادت گاہیں تعمیر کی ہیں۔ محبت کی علامت کے طور پر جانے جانے والے تاج محل کی تاریخ اور اس کی اہمیت سے پوری دنیا واقف ہے، لیکن اب متعصب ہندوئوں کی جانب سے اسے بھی متنازع بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس میں کوئی دو رئے نہیں کہ بھارت اب اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے غیرمحفوظ ہو چکا ہے جہاں ان کے ساتھ سب سے زیادہ متعصبانہ رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔ ان کی عبادت میں بے جا رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، مساجد اور دوسرے مقدس مقامات کو شہید کرکے وہاں مندر تعمیر کیے جارہے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی بھارتی فورسز کی چیرہ دستیوں کا سلسلہ جاری ہے جن کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں مگر افسوس عالمی اداروں اور بین الاقوامی برادری پر کہ نہ تو بھارت کے ان متعصبانہ رویوں کا نوٹس لیا جا رہا ہے اور نہ ہی کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اس کے جنونی ہاتھوں کو روکا جا رہا ہے۔ بھارت کا سیکولر چہرہ اب پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاکستان سمیت تمام مسلم امہ کو اپنے نمائندہ فورم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر ہی نہیں بلکہ اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی و علاقائی فورموں پر بھی بھارت کی ان ریشہ دوانیوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے تاکہ بھارت میں بسنے والی بالعموم تمام اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں کے انسانی اور مذہبی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے کیونکہ ہندو جنونی جس طرح بھارت کو ہندو ریاست بنانے پر تلے ہوئے ہیں اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلے گا کہ اقلیتوں پر مظالم بڑھتے جائیں گے اور ان پر لگنے والی پابندیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ صورتحال پوری بین الاقوامی برادری کے لیے شدید تشویش کا باعث ہونی چاہیے کیونکہ یہ معاملہ کروڑوں انسانوں کے حقوق اور جانی و مالی تحفظ سے جڑا ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ گوادر

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • پاکستان واپس لوٹنے کی سکت سے محروم نواز شریف 

    Jun 24, 2022
  • نظر انداز کی جانے والی حقیقت

    Jun 23, 2022
  • آلو پیاز پر نظر رکھنے والا مل گیا 

    Jun 24, 2022
  • انجمنِ ستائشِ باہمی

    Jun 23, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل

    Jun 24, 2022 | 21:59
  • وزیراعظم کا دورہ گوادر: گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل ...

    Jun 24, 2022 | 21:25
  • ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے

    Jun 24, 2022 | 21:09
  • معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری انتقال کرگئے

    Jun 24, 2022 | 20:54
  • عامر لیاقت کی خالی نشست کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ...

    Jun 24, 2022 | 20:05
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • آلو پیاز پر نظر رکھنے والا مل گیا 

    Jun 24, 2022
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Jun 24, 2022
  • تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کی جا ئیں : ...

    Jun 24, 2022
  • پاکستان واپس لوٹنے کی سکت سے محروم نواز شریف 

    Jun 24, 2022
  • نظر انداز کی جانے والی حقیقت

    Jun 23, 2022
  • 1

    قومی معیشت کا بہتری کی جانب سفر

  • 2

    بھارت میں اسلاموفوبیا عالمی برادری ٹھوس کارروائی کرے

  • 3

    گیارہ ٹول پلازے ختم کرنے کی منظوری

  • 4

    کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات اور قومی تقاضے 

  • 5

    معاشی استحکام کے لیے  صرف قرضوں پر انحصار نہ کریں

  • 1

    ہفتہ  ،25  ذیقعد 1443ھ،25 جون 2022 ء

  • 2

    جمعۃ المبارک  ،24  ذیقعد 1443ھ،24 جون 2022 ء

  • 3

    جمعرات  ،23  ذیقعد 1443ھ،23جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ایف اے ٹی ایف اور پاکستان 

    Jun 25, 2022
  • ہمیں تجربہ کار سفارتکاری کی ضرورت ہے

    Jun 25, 2022
  • طاقت وروں کی جنت 

    Jun 25, 2022
  • سازش در سازش

    Jun 25, 2022
  • سرکاری خرچ پر حجاج۔ کون کون خوش نصیب؟

    Jun 25, 2022
  • سپرہیرو ایم ایم عالم کی سوانح حیات

    Jun 25, 2022
  • بانسری میں چاند ہے

    Jun 25, 2022
  • معیشت ، ریاست اورعوام 

    Jun 25, 2022
  • ’اباجی‘

    Jun 25, 2022
  • صاحبِ خلق عظیمؐ کی شان میں گستاخی

    Jun 25, 2022
  • 1

    سڑک مرمت کرائی جائے

  • 2

    اور سائل کو جھڑکو مت!

  • 3

    پولیس غیر رجسٹرڈ گاڑیوں  کے مالکان محاسبہ کرے

  • 4

    وزیر اعلی پنجاب سے بوڑھے  پنشنرز کی اپیل

  • 5

    امیروں پر ٹیکسز؟

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عالمگیر پیغام ( ۲)

  • 2

    عالمگیر پیغام (۱)

  • 3

    انقلابِ فکر و عمل (۲) 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بانگ درا

  • 5

    فرمودہ  اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group