Waqt News
Saturday | June 25, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل
  • وزیراعظم کا دورہ گوادر: گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل جولائی 2023 تک کرنے کی ہدایات
  • ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے
  • معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری انتقال کرگئے
  • عامر لیاقت کی خالی نشست کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ،کتنے امیدوار میدان میں اتریں گے؟

اب تو…لے کے رہیں گے آزادی 

May 20, 2022 6:27 AM, May 20, 2022
  • عبداللہ طارق سہیل
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اب تو…لے کے رہیں گے آزادی 

کیا غضب کا مطالبہ ہے جو قبلہ سراج الحق امیر جماعت اسلامی نے کیا ہے۔ کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکم پر تیل بجلی کے نرخ نہ بڑھائے جائیں۔ 

قبلہ یہ آقا کا حکم ہے۔ آقا کے حکم کو بجا نہیں لا ویں گے تو جیتے جی نار جہنم کا مزہ پا ویں گے، پھر کہاں جاویںگے۔ مزہ تو خیر پہلے بھی پا رہے ہیں اور چار سال سے پا رہے ہیں اور سال بہ سال یہ مزا بڑھتا ہی جا رہا ہے لیکن اس بار تو وہ بغیر وقت آ پڑا ہے کہ پچھلے سارے مزے پھیکے پڑ جائیں گے ان مزوں کے آگے جو آگے آنے والے ہیں۔ 

قبلہ سراج الحق کے ممدوح نے چار سال میں لگ بھگ اتنے ہی قرضے کا مقروض ملک کو بنا دیا جو پچھلوں نے 72 سال میں لیا تھا۔ ایسی صورت حال میں بقول میاں محمد بخش ماڑے کے پاس کچھ زور بچا ہی نہیں ہے۔ ممدوح صاحب آئی ایم ایف کا کلّہ ایسی مضبوطی سے گاڑ گئے ہیں کہ کسی سے اکھاڑے نہ اکھڑے۔ ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں آئی ایم ایف کی، پیروں میں بیڑیاں آئی ایم ایف کی اور گلے قلاوہ ہے تو وہ بھی آئی ایم ایف کا۔ لب البتہ آزاد ہیں لیکن انہیں ہلانے کی سکت ہی کہاں رہی۔ 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ گوادر

…………

اگلا مطالبہ ان کا اور بھی خطرناک ہے۔ کہتے ہیں لگژری اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا جائے، جس روز ان کا بیان چھپا، اسی روز ہم نے ایک ویڈیو کلپ میں ایک ’’سابق‘‘ کا پروٹوکول دیکھا۔ پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، آزاد کشمیر اور گلگت پولیس ، پختونخواہ پولیس، رینجرز اور ایف سی کی گاڑیاں اور ان گنت ہتھیار بند جوان نیز ایس جی جی کے کمانڈوز ان کے آگے پیچھے تھے اور داراو سکندر کے جاہ و جلال کو شرمسار کرتے وہ جلسہ عام سے خطاب کیلئے تشریف لا رہے تھے۔ 

نیپرا اور کے الیکٹرک کے مسئلے:شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں کمیٹی بنے گی

قبلہ آپ کا یہ مطالبہ ’’قومی مفاد‘‘ کے خلاف ہے۔ ایک نظریہ پاکستان وہ تھا جو اقبال اور قائد نے دیا، دوسرا وہ ہے جو ان کے جانے کے بعد آیا۔ آج کل یہی دوسرا نظریہ پاکستان ہی ہمارا قومی کلچر ہے، سکّہ رائج الوقت ہے ، یہی وقت کا قانون ہے۔ 

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو چل رہی ہے، ایک صاحب اپنے کنالوں پر محیط لگ بھگ 50 کروڑ کے محل کے سامنے کھڑا ہو کے ا یک معترض یا سوالی معمولی اخبار نویس کو بتا رہے ہیں کہ حیران کیوں ہوتے ہو، میری آمدنی اتنی ہے کہ ہر دو ماہ بعد میں ایسا نیا محل کھڑا کر سکتا ہوں۔ 

ترکی کے معروف عالم دین کی وفات پر عمران خان کا اظہار افسوس

واللہ، پاکستان میں نظریہ پاکستان دوئم کے علمبرداروں پر ھن کیسے برستا ہے، دوسری طرف پسنے والے اکثریتی گھن کا عالم یہ ہے کہ مبلغ پچاس روپے کا نوٹ دیکھ کر ان کی آنکھوں کے بجھتے دئیے روشن ہونے لگتے ہیں۔ 

…………

لگژری وی آئی پی کلچر کا ذکر آیا تو کل کا فیصلہ یاد آیا جو مبینہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہت ساری لگژری آ ئٹمز کی درآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔ کہاہے اس سے اس سے امپورٹ بل کم ہو گا، ڈالر کی قیمت مزید اوپر جانے سے رک جائے گی۔ 

یعنی یہ تو طے ہے نیچے نہیں جائے گی۔ اب کوشش ہے تو یہ کہ مزید اوپر نہ جائے یا جائے بھی تو کہیں زیادہ نہ جائے۔ ایوب خاں نے پاکستان کو ڈالر کی آغوش میں دیا تھا، وہی آغوش اب پتلون کی پچھلی جیب بن گئی ہے کہ ہلتے بنے نہ سانس لیتے بنے۔ 

عمران خان اور بابر اعوان کی ملاقات

…………

اپریل کے شروع میں فیصلہ آیا تھاکہ منحرف ارکان ووٹ ڈالیں گے اور ان کے ووٹ گنے بھی جائیں گے۔ اب مئی کے تیسرے ہفتے میں انہی کی طرف سے یہ فیصلہ آیا کہ منحرف ارکان ووٹ ڈال ہی نہیں سکتے، گنے جانے کا تو سوال ہی کیا۔ 

لوگ کہہ رہے ہیں کہ حمزہ میاں کی وزارت اعلیٰ اب گئی کہ گئی۔ چلئے ، ایک بات فائدے کی تو ہوئی۔ وہ جو کہا جا رہا تھا کہ آزادی مارچ کو پنجاب میں روک دیا جائے گا، وہ خطرہ تو ٹلا۔ اب تو ہم…لے کے رہیں گے آزادی!

……………

فٹ بال ورلڈ کپ قطر کے 12 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت

شیخ رشید کا وہ بیان خاصا زیر بحث ہے جس میں جناب نے فرمایا کہ ہمارا ملبہ اس حکومت پر گر گیا، وہ اس کے نیچے دب کر برباد ہو جائے گی۔ شیخ جی نے یہ بات بغلیں بجانے کے انداز میں کی۔ 

مطلب کہ اب جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ایں ہمہ آوردہ نشت کے معنے میں ہے اور شیخ جی ، آپ نے گویا خود اعتراف کر لیا۔ 

اب یہ نئی مبینہ حکومت کی بربادی کی خوشخبری تو ہے ہی لیکن اس سے زیادہ یہ وہ ’’خراج تحسین ‘‘ ہے جو شیخ جی نے اپنے قائد عمران کو پیش کیا ہے۔ 

ویسے شیخ جی، اس ’’ملبے‘‘ میں آپ کا حصہ کتنا ہے؟ 

بقدر جثہّ تو ہو گا ہی!

…………

ایک خبر ہے کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پنجاب کے سابق وسیم اکرم پلس عثمان بزدار جاتے ہوئے سرکاری گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔ ایک اور خبر میں ’’الزام‘‘ لگایا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے اثاثوں میں ساڑھے تین سال کے دوران ساڑھے دس ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ 

ساڑھے دس ارب…بزدار کے گھر بجلی نہیں تھی۔ پتہ نہیں اب لگوا لی کہ نہیں؟

………

گوجرانوالہ کے جلسے میں عمران خان پر ان کے ایک جاں نثار نے ڈالر نچھاور کئے۔ 

غلطی کر دی۔ انہیں ’’روبل‘‘ نچھاور کرنے چاہئیں تھے۔ آخر ڈالر کے دیش سے تو ہمیں آزادی حاصل کرنی ہے۔ 

……………

کل کے کالم میں یوکرائن کے حوالے سے ایک فقرہ مبہم رہ گیا ۔ یوکرائن کے بحران سے یورپ میں گندم کی کمی اس لئے ہوئی کہ یوکرائن جو یورپ کا اناج گھر ہے، اناج برآمد کرنے کے قابل نہیں رہا۔ 

روس کی کارپٹ بمباری سے جہاں کھیت کھلیان جل گئے ہیں اجناس کی نقل و حمل کا سارا نظام بھی برباد ہو گیا۔ 

…………

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عبداللہ طارق سہیل

عبداللہ طارق سہیل

مشہور ٖخبریں
  • پاکستان واپس لوٹنے کی سکت سے محروم نواز شریف 

    Jun 24, 2022
  • نظر انداز کی جانے والی حقیقت

    Jun 23, 2022
  • آلو پیاز پر نظر رکھنے والا مل گیا 

    Jun 24, 2022
  • انجمنِ ستائشِ باہمی

    Jun 23, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل

    Jun 24, 2022 | 21:59
  • وزیراعظم کا دورہ گوادر: گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل ...

    Jun 24, 2022 | 21:25
  • ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے

    Jun 24, 2022 | 21:09
  • معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری انتقال کرگئے

    Jun 24, 2022 | 20:54
  • عامر لیاقت کی خالی نشست کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ...

    Jun 24, 2022 | 20:05
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • آلو پیاز پر نظر رکھنے والا مل گیا 

    Jun 24, 2022
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Jun 24, 2022
  • تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کی جا ئیں : ...

    Jun 24, 2022
  • پاکستان واپس لوٹنے کی سکت سے محروم نواز شریف 

    Jun 24, 2022
  • نظر انداز کی جانے والی حقیقت

    Jun 23, 2022
  • 1

    قومی معیشت کا بہتری کی جانب سفر

  • 2

    بھارت میں اسلاموفوبیا عالمی برادری ٹھوس کارروائی کرے

  • 3

    گیارہ ٹول پلازے ختم کرنے کی منظوری

  • 4

    کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات اور قومی تقاضے 

  • 5

    معاشی استحکام کے لیے  صرف قرضوں پر انحصار نہ کریں

  • 1

    ہفتہ  ،25  ذیقعد 1443ھ،25 جون 2022 ء

  • 2

    جمعۃ المبارک  ،24  ذیقعد 1443ھ،24 جون 2022 ء

  • 3

    جمعرات  ،23  ذیقعد 1443ھ،23جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • طاقت وروں کی جنت 

    Jun 25, 2022
  • سازش در سازش

    Jun 25, 2022
  • سرکاری خرچ پر حجاج۔ کون کون خوش نصیب؟

    Jun 25, 2022
  • ایس ایم ظفر سے مکالمہ اور ہماری یادیں

    Jun 24, 2022
  • مہنگائی ،روٹی، بھوک،پانی ،اُدھار، جی سرکار!

    Jun 24, 2022
  • سپرہیرو ایم ایم عالم کی سوانح حیات

    Jun 25, 2022
  • بانسری میں چاند ہے

    Jun 25, 2022
  • معیشت ، ریاست اورعوام 

    Jun 25, 2022
  • ’اباجی‘

    Jun 25, 2022
  • امیروں پر ٹیکسز؟

    Jun 25, 2022
  • 1

    سڑک مرمت کرائی جائے

  • 2

    اور سائل کو جھڑکو مت!

  • 3

    پولیس غیر رجسٹرڈ گاڑیوں  کے مالکان محاسبہ کرے

  • 4

    وزیر اعلی پنجاب سے بوڑھے  پنشنرز کی اپیل

  • 5

     ملک عنقریب مسائل و مشکلات سے نکل جائے گا، پیر عظمت سلطان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عالمگیر پیغام ( ۲)

  • 2

    عالمگیر پیغام (۱)

  • 3

    انقلابِ فکر و عمل (۲) 

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    بانگ درا

  • 4

    فرمودہ  اقبال

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group