اداکارہ عائشہ عمر نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے میرا ملک اور میرے لوگ فلسطین کے ساتھ ہیں۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے فلسطین کے حق میں بینر بناتے ہوئے اور پھر احتجاج کے دوران پلے کارڈ اٹھائے اپنی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں۔ خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اب فلمی ستاروں نے بھی آواز سے آواز ملالی۔ایسے میں عائشہ عمر نے بھی سوشل میڈیا پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا۔ انھوں نے اس پیغام میں بتایا کہ وہ فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مارچ کر رہی ہیں۔ عائشہ نے اپنی پوسٹ میں فلسطینی عوام کو پیغام دیا کہ پاکستان اور اس کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں۔عائشہ عمر نے فلسطینی عوام کے حق میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ یہ ڈرانا خواب جلد ختم ہوجائے۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ وہ فلسطین کے ساتھ ہیں۔
View this post on Instagram