کرونا ویکسین کے تجرباتی نتائج حوصلہ افزا ہیں: امریکی کمپنی
نیویارک (این این آئی)امریکہ کی بائیو ٹیک فرم موڈرنا نے کہا ہے کہ رضاکاروں کے ایک چھوٹے گروپ پر کرونا وائرس کے خلاف نئی تجرباتی ویکسین کے استعمال کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ کیمبرج میساچْوسٹس کی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین ایم آر این اے 1273 نے ان آٹھ رضاکاروں میں اسی طرح کا مدافعتی ردِعمل دکھایا جس طرح کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد میں دیکھا گیا۔موڈرنا کے چیف میڈیکل آفیسر ٹیل زیکس کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کے ابتدائی نتائج میں دیکھا گیا ہے کہ اس کے استعمال سے رضاکاروں میں حوصلہ افزا مدافعتی ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔یہ ہمارے اس یقین کو ثابت کرتا ہے کہ اس ویکسین میں کرونا وائرس سے بچانے کی صلاحیت موجود ہے اور اس سے ہم مزید آزمائشی تجربات کر سکتے ہیں۔امریکہ کی بائیو ٹیک فرم موڈرنا جس کا قیام 9 سال قبل عمل میں لایا گیا تھا کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین عام طور پر محفوظ ہے اور اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہیں اور اس کے استعمال سے مریضوں کا صرف چہرہ معمولی سْرخی مائل ہوا۔