یوکرین، نو منتخب صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی
مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کو پہلا ہدف قرار دیا۔یوکرین میں نئے منتخب صدر Volodymyr Zelenskiyنے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے۔ اپنے فیصلے کااعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا ہدف مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کرانا ہے۔ یوکرین کے صدر نے کہا کہ روس کے ساتھ مذاکرات صرف یوکرینی علاقے اور جنگی قیدیوں کی واپسی کے بعد ہوسکتے ہیں۔