جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے اپنے شہریوں کے اغوا کے معاملے کے تصفیے کے لئے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ملنے کی اپنی خواہش کا دوبارہ اظہار کیا ہے۔چیف کابینہ سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا جو اغوا کے معاملے کے نگران وزیر بھی ہیں، نے وزیر اعظم شنزو ابے کے ہمراہ گزشتہ روز ٹوکیو میں اغوا شدگان کے اہل خانہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس سال میں 2 مرتبہ ہوتا ہے۔ وزیراعظم ابے کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو حل کرنا آسان نہیں ہے تاہم جاپان کو قدم اٹھانا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بغیر کسی پیشگی شرط کے صدرکم سے ملنے کے لئے پر عزم ہیں تاکہ ان سے اس معاملے پر کھل کر بات کی جاسکے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024