قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی, کل ہونے والااجلاس اب24مئی کو ہوگا: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے ،کل 21مئی کو طلب کیا جانے والاقومی اسمبلی کا اجلاس اب 24مئی کو ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 24مئی کو دن ساڑھے دس بجے ہوگا۔یاد رہے اس سے قبل 13مئی کو قومی اسمبلی کا گزشتہ اجلاس 24مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر ِصدارت حکومتی اور اپوزیشن رہنماوں کے پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔تاہم اسی روز ایوان سے 26ویں آئینی ترمیم منظور کیے جانے کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 21مئی کو دوبارہ طلب کیاگیا تھا۔