قومی اسمبلی کا اجلاس کل ( منگل کو) ہوگا،10واں سیشن ہوگا، حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف سے ڈیل، کالے دھن کو سفید کرنے کی ایمنسٹی اسکیم اور دیگر معاملات پر ارکان کو اعتماد میں لئے جانے کا امکان ہے۔ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں سیشن کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ مہنگائی،آئی ایم ایف سے معاہدے،ایمنسٹی اسکیم کے معاملات پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکومت کوٹف ٹائم دیا جائے گا۔ حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ کل قومی اسمبلی کا اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔ اجلاس میں اہم قومی معاملات بشمول آئی ایم ایف سے معاہدے اور ایمنسٹی اسکیم زیر بحث آنے کا قوی امکان ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024