کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 1209تک پہنچ گئی۔ کانگو کی وزارت صحت نے ٹویٹ کیا ہے کہ 19 مئی، 2019 تک ایبولا وائرس کے کل 1816 کیس رجسٹرڈ کرائے گئے جن میں سے 1728 افراد میں ایبولا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 1209 افراد ہلاک اور 482 صحت مند ہوئے ہیں۔وزارت نے 10 مئی کو ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں ایبولا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اگست سے اب تک 1105 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔ ایبولا وائرس جنگلی جانوروں سے انسانوں میں پھیلتا ہے اور عالمی ادارہ صحت کے ایک اندازے کے مطابق اس بیماری سے متاثرین کی شرح اموات 50 فیصد ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024