ایک تصویر ایک کہانی--------
یہ تصویر جین مندر چوک میں میٹر ویو ٹرین کے سٹیشن کی ہے۔ اس سٹیشن والی جگہ پر سو سال سے زیادہ پرانے گھر تھے جن کو رقم دے کر خالی کروا لیا گیا اس طرح کوئی کرایہ پر چلا گیا کسی نے اپنا گھر خرید لیا۔ لاہور میں سب سے زیادہ خوبصورت سٹیشن یہ ہے جس پر بہت زیادہ پیسے بھی خرچ ہوئے۔ دور سے تاج محل لگتا ہے مگر کچھ انجان لوگ اسے مسجد سمجھ لیتے ہیں۔ وہ جمعہ اور نماز ادا کرنے کیلئے اس سٹیشن کیطرف چل پڑتے ہیں کیونکہ اس کا نقشہ مسجد کے ساتھ بہت ملتا ہے۔ عام آدمی کو یہ مسجد ہی لگتی ہے۔ ابھی تک یہ نامکمل ہے۔ لیبر دن رات کام کر رہی ہے ، اپنے مقررہ ٹائم پر اورنج ٹرین چل تو نہ سکی اس ضمن میں ہر ماہ جرمانہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔) تصویر عابد حسین(